میٹرو روٹ پر تزین وآرائش کا سلسلہ زو ر و شور سے جاری

اتوار اپریل 21:10

ملتان۔ 29اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 اپریل2018ء) ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے صاحبزادی وسیمہ عمر کی ہدایت پر میٹرو روٹ پر تزین وآرائش کا سلسلہ زو ر و شور سے جاری ہے۔پودے لگانے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔عوام میں گرین بیلٹس خاص طور پر میٹرو روٹ پر لگے پودوں کی حفاظت کے متعلق آگاہی مہم بھی شروع کر دی گئی ہے۔اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی ملتان صاحبزادی وسیمہ عمر نے کہا کہ میٹرو روٹ پر پودے بہترین حالت میں موجود ہیں ۔

صبح اور شام کے اوقات میں پودوں کو مناسب پانی کی فراہمی بھی جاری ہے۔۔میٹرو روٹ پر لگے فوارے بھی فعال ہیں ۔روٹ کو بہترین حالت میں رکھنے کے لیئے ملازمین صبح اور شام کے اوقات میں ڈیوٹیاں سر انجام دے رہے ہیں ۔اُنھوں نے مزید کہا کہ روٹ پر کچھ سپینز پر کیڑوں کی وجہ سے یا موسم کی شدت کی وجہ سے کچھ پودے متاثر ہوئے تھے۔

(جاری ہے)

جن کی جگہ نئے پودے لگائے جارہے ہیں ۔

محدود اور قلیل افرادی قوت وذرائع کے باوجود پی ایچ اے اچھے انداز سے روٹ پر لگے پودوں کی تزئین وآرائش میں مصروف ہے۔ ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ زیادہ تر گرین بیلٹس خاص طور پر میٹروروٹس پر پودے عوام کی لا پرواہی کی وجہ سے متاثر ہو رہے ہیں ۔ میٹر روٹ اور گرین بیلٹس پر گھریلو سامان رکھنے کوڑا کرکٹ پھینکنے اور عمارتی ملبہ پھینکنے سے متاثر ہو رہی ہے۔

ادارے کے پاس قلیل افرادی قوت ہے جو دیگر پارکس اور گرین بیلٹس پر بھی مامور ہیں ۔ اور ا س کے سا تھ ساتھ میٹرو روٹ کی ذمہ داری کی انجام دہی میں بھی مصروف ہیں ۔اس موقع پر ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس بقاء محمد جام نے کہا کہ روٹ پر موجود پودوں کی حفاظت کے لئے احسن اقدامات کر رہے ہیں۔صفائی اور تزئین و آرائش کے لئے عوامی رابطہ مہم کا آغاز کر دیا ہے۔

جس میں عوام سے پودوں کی حفاظت کی التماس کر رہے ہیں۔ڈائریکٹر ہارٹیکلچر حافظ نعیم عباس نے کہا کہ پودے جاندار ہیں ان کے بھی وہی حقوق ہونے چاہیئں جو جانداروں کے ہوتے ہیں۔تمام سٹیک ہولڈرز کو ذمہ داری کے ساتھ گرین بیلٹس کی بہتری کے لئے کام کرنا ہوگا۔عوامی تعائون کے بغیر ممکن نہیں۔اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد فیاض نے لوگوں کو پودوں کی حفاظت اور افادیت کے حوالے سے ہدایات جاری کیں۔