حکومت شعبہ زراعت کو زیادہ سے زیادہ اہمیت دے رہی ہے ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو

اتوار 29 اپریل 2018 21:10

جھنگ ۔29 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2018ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سجاداحمد خان نے کہا ہے کہ حکومت شعبہ زراعت کو زیادہ سے زیادہ اہمیت دے رہی ہے لہٰذا کسانوں اور کاشتکاروں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائیگی۔وہ کمیٹی روم میں محکمہ زراعت کی جانب سے منعقدہ ڈسٹرکٹ ایگری کلچر ایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کررہے تھے جس میں محکمہ زراعت ، محکمہ انہار،لائیو سٹاک،فیسکو،واٹر مینجمنٹ ،سیڈ کارپوریشن بنکوں کے افسران ، کھاد بنانے والی کمپنیوں کے نمائندوں کے علاوہ کسانوں اور کاشتکاروں کے نمائندوںنے شرکت کی۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیونے محکمہ زراعت کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ گائوں کی سطح پر فارمرٹریننگ پروگرام کے تحت کاشتکاروں اور کسانوں کی رہنمائی میں کوئی کسر اٹھانہ رکھیں اور جدید زرعی ٹیکنالوجی کی فراہمی بارے بھرپور آگاہی دیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ جعلی اور ملاوٹ شدہ کھاداور غیر ملکی یوریا کنٹرول ریٹ سے زائد قیمت پر فروخت کرنے والے کسی قسم کی رعائت نہیں برتی جائیگی ۔

انہوں نے کاشتکاروں کو گنے فصل کی ادائیگی کے حوالہ سے احکامات جاری کئے۔ مزید برآں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیونے کسانوں کی رجسٹریشن اور کسان کارڈ کے اجراء ، لوڈشیڈنگ شیڈول ، حیوانات کیلئے جاری ویکسی نیشن،بنکوں سے قرضہ جات کی وصولی اور مختلف فصلات کی کاشت کے حوالہ سے درپیش مسائل ، بغیر لائسنس زرعی ادویات کی فروخت اور دیگر مسائل بارے فرداً فرداًمعلومات حاصل کیں اور موقع پر ترجیحی بنیادوں پر مسائل کو فوری حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

متعلقہ عنوان :