پولیس نے گزشتہ28دنوں کے دوران297منشیات فروشوں کو گرفتار کئے، پولیس حکام

اتوار 29 اپریل 2018 21:10

فیصل آباد۔29 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2018ء) پولیس نے گزشتہ28دنوں( اپریل 2018) کے دوران کی جانیوالی کامیاب کارروائیوں میں297منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمات درج کئے گئے اور بھاری مقدار میں ہیروئن ،چرس اورشراب برآمد کی ۔

(جاری ہے)

پولیس حکام کے مطابق فیصل آباد پولیس نے رواں ماہ28 دنوں( اپریل 2018) کے دوران ضلع بھر کارروائیوںکے دوران297منشیات فروش گرفتار کرکے بھاری مقدار میں ہیروئن ،چرس اورشراب برآمد کی اور ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے ضابطہ کی کارروائی کی ۔حکام نے بتایا کہ گرفتار منشیات فروشوں سی 75.885کلوگرام چرس،1.295کلوگرام ہیروئین،4241لیٹر شراب،برآمد کی گئی جبکہ شراب کشید کرنے والی 09چالو بھٹیاں بھی پکڑی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :