پولیس نے رواں ماہ 28یوم کے دوران213جواریوںکر گرفتار کرکے مقدمات درج کئے

اتوار 29 اپریل 2018 21:10

فیصل آباد۔29 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2018ء) پولیس نے رواں ماہ28یوم ( اپریل 2018) کے دوران جواء اور پرچی مافیا کے خلاف مختلف کارروائیوں میں213جواریوںکر گرفتارکیا۔

(جاری ہے)

سی پی او آفس کی جانب سے جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق ضلع بھر کے مختلف تھانوں کی حدود میں جواء اور پرچی مافیا کے خلاف جانیوالی کارروائیوں کے دوران 213جواریوں کو گرفتار کرکے مقدمات درج کئے گئے ہیں ۔رپورٹ کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضہ سی تاش پتے،34 رجسٹرز،324سے زائد پرچیاں،چٹھے اور دائو پرلگی رقم304589روپی سے زائد نقدی برآمدکی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :