اے ایس ایف اپنے فرائض احسن طریقے سے انجام دے رہی ہے، جنرل علی عباس حیدر

اتوار 29 اپریل 2018 21:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2018ء) ڈی جی اے ایس ایف میجر جنرل علی عباس حیدر نے کہا ہے کہ اے ایس ایف ملک بھر کے ایئرپورٹس پر اپنے فرائض احسن طریقے سے انجام دے رہی ہے، تمام ایئرپورٹس کو جدید ترین آلات اور ہتھیاروں کی فراہمی سے محفوظ بنادیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

کراچی میں اے ایس ایف سٹی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علی عباس حیدر نے کہاکہ فورس کے شہدا کے اہل خانہ سمیت ریٹائرڈ ملازمین کی فلاح و بہبود کیلئے ہر ممکن وسائل فراہم کئے جائیں گے۔

ڈی جی اے ایس ایف نے کہا کہ شہدا کے اہل خانہ سمیت فورس کے ریٹائرڈ اور حاضر سروس ملازمین کی فلاح و بہبود کیلئے اے ایس ایف فائونڈیشن کو ہر ممکن وسائل فراہم کئے جائیں گے۔ڈپٹی ڈی جی بریگیڈیئرمحمد زبیرنے کہاکہ اے ایس ایف کے جوانوں کو دور جدید کے مطابق تربیت دی گئی ہے۔ تمام ایئرپورٹس پر اے ایس ایف کو پیشہ وارانہ اور جدید ہتھیاروں اور گاڑیوں سے بھی لیس کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :