قلات پولیس کی کارروائی ، چوری ڈکیتی اور موٹر سائیکل چھیننے کے مقدمات میں مطلوب اشتہاری ملزم گرفتار

اتوار 29 اپریل 2018 21:20

قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2018ء) قلات پولیس کی کاروائی چوری ڈکیتی اور موٹر سائیکل چھیننے کے مقدمات میں مطلوب اشتہاری ملزم گرفتار ایس ایچ او قلات ثناء اللہ مینگل کے مطابق پولیس کو خفیہ اطلاع ملی کہ پولیس مطلوب اشتہاری ملزم قلات کے علاقے دشت مغلزئی میں چھپا ہوا ہے جس پر ایس ایس پر دوستین دشتی کی خصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی منظور احمد مینگل کی نگرانی میں پولیس کی ایک ٹیم نے دشت مغلزئی میں چھاپہ مار کر ملزم شاہ محمد ولد محمد مراد کو گرفتار کر لیا ملزم قلات پولیس کو دو مقدمات میں مطلوب تھے پولیس ملزم سے مزید تفتیش کررہی ہے۔

متعلقہ عنوان :