چیف آف عمرانی سردار غلام مصطفی عمرانی جے یوآئی سے مستعفی ہوگئے

اتوار 29 اپریل 2018 21:20

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2018ء) چیف آف عمرانی سردار غلام مصطفی عمرانی اپنے قبیلے کے دیگر عمائدین ومعتبرین رئیس خدابخش عمرانی نائب خان محمد عمرانی حاجی داد محمد عمرانی حبیب اللہ عمرانی کے ہمراہ خضدار پریس کلب میں پرہجوم مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا ۔

آج یہاں خضدار پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں کافی عرصہ سے جے یوآئی سے وابستہ اور اپنی سیاسی سفر جاری رکھا ہوا تھا تاہم میں آج سے جے یوآئی سے اپنی رفاقت کا خاتمہ کر کے اپنے قبیلے کے تمام افراد اور معتبرین کے ہمراہ جے یوآئی سے مستعفی ہونے کا اعلان کررہاہوں ، اور آئندہ میرااور میرے سینکڑوں رفقاء کا جے یوآئی سے کوئی تعلق نہیں ہوگا ۔

(جاری ہے)

چیف آف عمرانی سردار غلام مصطفیٰ عمرانی نے پر یس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مذید ان کا کہنا تھا کہ میں ایک سیاسی و قبائلی نمائندہ ہوں اور ایک عرصہ سے جھالاوان میں سیاست کررہاہوں یہاں کی روایات و اقدار کی پیروی کرتے ہوئے میں نے اپنے قبیلہ وہ اہل جھالاوان کے لئے ہر سطح پر جدوجہد کی ہے ، سیاسی سطح پر بھی میر ی جدوجہد عوام کے سامنے تھا گزشتہ انتخابات میں نے جے یوآئی کے پلیٹ فارم سے انتخابات میں اپنے علاقے میں واضح اکثریت حاصل کی تھی علاقہ اور کئی پولنگ اسٹیشنز پر انتخابی معرکہ سر کرکے کامیابی حاصل کر لی تھی ، ایک طویل عرصے تک جے یوآئی سے وابستہ رہنے کے بعد آج میں جے یوآئی سے مستعفی ہونے کا اعلان کررہاہوں اورمستقبل میںاپنے دیگر قبائلی عمائدین و سیاسی رفقاء سے مشاورت کے بعد سیاسی لائحہ عمل کا اعلان کرونگا ۔

چونکہ ہماری زندگی ہمیشہ قبائلی اور سیاسی مصروفیت میں گزری ہے ہم یہاںسیاست کرچکے ہیں اور سیاسی جدوجہد کے حصے ہیں توسیاست کے بغیر ہم نہیں رہ سکتے ہیں انشاء اللہ بہت جلد سیاسی سفرو لائحہ عمل کا اعلان کریں گے ۔۔

متعلقہ عنوان :