سردار مسعود خان‘ راجہ محمد فاروق حیدر خان‘ سینیٹر راجہ محمد ظفرالحق، سینیٹر بیگم نجمہ حمید اور دیگر کی سردار سکندر حیات خان کی عیادت

اتوار 29 اپریل 2018 21:20

اسلام آباد/ مظفر آبا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2018ء) صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان‘ وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان‘ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے چیئرمین سابق وفاقی وزیر سینیٹر راجہ محمد ظفرالحق، سینیٹر بیگم نجمہ حمید‘ قومی اسمبلی کی رکن اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات محترمہ مریم اورنگزیب کی والدہ بیگم طاہرہ اورنگزیب ‘ حکومت آزادکشمیر کے وزیر شاہرات چوہدری محمد عزیز، وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری احسان خالد کیانی‘ سابق سپیکر اسمبلی سردار سیاب خالد‘ سابق وزراء جاوید اقبال بڈھانوی ، چوہدری رفیق نیئر، جماعت اسلامی ضلع کوٹلی کے امیر چوہدری محمود الحسن‘ آزاکشمیر زکوة کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ سلیم چشتی‘ ممتاز صحافی سلطان سکندر سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے دوسرے لوگوں کی بڑی تعداد نے ہفتے اور اتوار کے روز الشفاء انٹرنیشنل ہسپتال اسلام آباد جا کر اور ٹیلی فون کر کے آزادکشمیر کے سابق وزیراعظم بزرگ مسلم لیگی لیڈ رسردار سکندر حیات خان کی عیادت کی ۔