وزیر مملکت برائے انسانی حقوق کا ایم ڈی جی ڈبلیو ایم سی کے ہمراہ حافظ آباد روڈ کا دورہ

اتوار 29 اپریل 2018 22:10

گوجرانوالہ ۔29 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2018ء) وفاقی وزیرمملکت برائے انسانی حقوق بیرسٹرعثمان ابراہیم کا منیجنگ ڈائریکٹر جی ڈبلیو ایم سی خالد بشیر بٹ کے ہمراہ حافظ آباد روڈ کا دورہ کیا،چھٹی کے روز جاری صفائی آپریشن کا جائزہ لیا،شاہرائوں کی بندش برداشت نہیں کی جائے گی، صاف ستھرے ماحول کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے دستیاب وسائل کو موثرطریقے سے بروئے کار لایا جائے ،وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق بیرسٹر عثمان ابراہیم نے دورہ کے موقع پر کہا کہ صفائی ادارے کی بنیادی زمہ داری ہے کہ وہ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرے ،تمام علاقوںسے بروقت کوڑا اٹھائے اور شہریوں کی سہولت کیلئے قریب ترین مقامات پر کوڑے دان رکھے تا کہ شہری ان کوڑے دانوں کو استعمال کرتے ہوئے اپنے شہر کی صفائی کیلئے ادارے کی معاونت کریں ۔

(جاری ہے)

شہریوں کو صاف اور صحت مند ماحول باہم پہنچانے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے ۔ انہوں نے منیجنگ ڈائریکٹر خالد بشیر بٹ کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات کو سراہا اور کہا کہ اسی جذبے سے کام جاری رکھا جائے تاکہ شہر سے گندگی کا بد نماداغ جلد مٹایا جا سکے ،منیجنگ ڈائریکٹر گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی خالد بشیر بٹ نے حافظ آباد روڈ کے دورہ کے موقع پر وفاقی وزیرمملکت برائے انسانی حقوق بیریسٹر عثمان ابراہیم کو بتایا کہ دستیاب مشینری کو دن رات بروئے کار لایا جا رہا ہے جس سے اب تک شہر کے مختلف علاقوں سے 30سے زائد کوڑا پوائنٹس کو مکمل کلیر کر دیا گیا ہے اور رہ جانے والے کوڑے کے ڈھیروں کو اٹھانے کیلئے روزانہ کی بنیاد پر پلان جاری کیا جا رہا ہے۔

صفائی آپریشن کو بلا تعطل جاری رکھنے کیلئے موبائل ورکشاپ کو فیلڈ میں متحرک کر دیا گیا تا کہ مشینری کی خرابی کو ہنگامی بنیادوں پر آپریشنل کیا جا سکے ۔دن اور رات کی 2شفٹوں میں ٹیمیں کام کر رہی ہیں جنہیں خصوصی ہدایت کی گئی ہے کہ کسی علاقے روڈ کوڑے کے باعث بند نہ ہو ۔ شہر سے اٹھایا جانے والا کوڑ ا منظم طریقے سے ڈمپ کرنے کے لیے متبادل ڈ مپنگ سائٹس کا بھی انتظام کر لیاگیا ہے تا کہ آئندہ شہر میں صفائی آپریشن بلا تعطل جاری رکھا جا سکے،چھٹی کے روز نزد قادری دربار ، گھوڑے شاہ چوک حافظ آباد روڈ اور کنٹینر پوائنٹ اسلامیہ کالج مشینری لگائی گئی جس میں تمام کمپیکٹر، ٹرایکٹر ٹرالیاں، ہینو ٹریکٹر لوڈر اور دیگر مشینری کو بروئے کا ر لایا گیا ۔

تینوں مقامات پر راستوں کو کلیر کر دیا گیا ہے اور کوڑے کے ڈھیروں کو اٹھانے کیلئے آپریشن رات بھر جاری رہے گا۔ دورہ کے موقع پر نیرجمیل بھٹی ، علامہ مطیع اللہ ، حاجی صدیق چیئر مین یونین کونسل 52،منیجر آپریشنز عامر مشتاق ، اسسٹنٹ منیجرز حافظ سجاد، مزمل ، فرحان اشرف ، علی رضا اور دیگر موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :