بجلی بریک ڈائون پر سستی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی‘ چیف ایگزیکٹو( گیپکو)

اتوار 29 اپریل 2018 22:10

گوجرانوالہ ۔29 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2018ء) گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی (گیپکو) کے چیف ایگزیکٹو محمد زاہد سلیم نے کہا ہے کہ بجلی بریک ڈائون پر سستی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ فیلڈ میں موجود کمپلینٹ سنٹرز کی تینوں شفٹوں میں سامان سٹاف اور گاڑیوں کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے جبکہ سینئر افسران کمپلینٹ سنٹروں کی مسلسل مانیٹرنگ کرتے رہیں۔

اِن خیالات کا اظہار انہوں نے سٹی سرکل ، کینٹ سرکل ، سیالکوٹ سرکل ، گجرات سرکل اور نارووال سرکل کے افسران کے ساتھ سرکل کارکردگی کے حوالے سے ہونے والے علیحدہ علیحدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر چیف نجینئرز جنید اختر،غضنفر عباس رضوی، بلال ارشاد، ذولفقار احمد،ایس ای سٹی زاہد جاوید، ایس ای سیالکوٹ مرزا احسان الہی، ایس ای گجرات ارشد منیر، ایس ای نارووال رفیق اقبال، مینجر کمرشل محمد افضل بیگ، تمام سرکلز کے ایکسیئنز، ایس ڈی اوز و دیگر افسران بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

انجینئر محمد زاہد سلیم نے فیلڈ افسران کو ہدایت کی کہ تمام سب ڈویژنوں میں ایمرجنسی ٹرانسفارمر زڈولیوںپر رکھے ہوئے ہوں اور اُن پر جمپرز بھی موجود ہوں تاکہ کہیں بھی ٹرانسفارمر جلنے کی صورت میں کم سے کم وقت میں بجلی بحال کی جاسکے۔چیف ایگزیکٹو نے ایس ڈی اوز کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے علاقوںکے غیر معمولی اور مشکوک صارفین کے رجسٹر بنائیں اور ان کی ماہانہ بجلی کی کھپت کا تجزیہ کریں اور گا ہے بگاہے ذاتی طور پر بھی ایسے صارفین کی چیکنگ کیا کریں ۔

انہوں نے کہا کہ نادہندہ صارفین اور بجلی چور وں سے کسی صورت رعایت نہ کی جائے اور ایسے عناصر کے خلاف قانون کے مطابق سخت کاروائیاں عمل میں لائی جائیں۔ انہوں نے افسران کو تنبیہ کہ وہ غیر سنجیدہ رویوں کو ترک کر کے اپنی تمام تر توجہ محکمانہ اہداف کی جانب مبذول رکھیں ۔ کام کے دوران سیفٹی اصولوں کی سختی سے پاسداری کریں اور پبلک سیفٹی پر خصوصی توجہ دیںاس سلسلہ میں کوئی کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ افسران سیٹ پر بیٹھ کر صارفین کیلئے آسانیاں پیدا کریں ، عوام الناس کے ساتھ اپنا رویہ شائستہ رکھیں اور جو کوئی آپ کے پاس آئے اس کا جائز مسئلہ حل کرنے کی بھرپور کوشش کریں۔

متعلقہ عنوان :