سیاسی مخالفین حکومت کی کارکردگی سے خوفزدہ ہیں ‘ عمران خالد بٹ

اتوار اپریل 22:10

گوجرانوالہ ۔29 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 اپریل2018ء) مسلم لیگ(ن)کے پارلیمانی سیکرٹری انڈسٹری اینڈکامرس عمران خالد بٹ نے کہا کہ سیاسی مخالفین حکومت کی کارکردگی سے خوفزدہ ہیں ‘ معاشی میدان ہو یا تعمیر و ترقی کا سلسلہ مسلم لیگ ن کی حکومت کی کارکردگی ہر حوالہ سے لائق تحسین ہے ‘ قائد مسلم لیگ (ن) محمد نواز شریف پاکستان کی سیاست کے وہ لیڈر ہیں جنہوں نے اپنی تمام سیاست ملک و قوم اور جمہوریت کیلئے کی ہے‘ محمد نواز شریف جیسے لیڈر پوری قوم کا اثاثہ ہیں آج چور دروازے سے جو لوگ حصول اقتدار کیلئے کوشاں ہیں ‘ مسلم لیگ (ن)کی حکومت عوامی ‘فلاح و بہبود اور تعمیر و ترقی کے مشن کی بھرپور طریقہ سے تکمیل کر رہی ہے ۔

(جاری ہے)

جمہوریت کو نقصان پہنچانے کی صورت میں قوم انہیں معاف نہیں کریگی‘ میاں برادران پاکستان کے عوام کے حقیقی قائد ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ آج بھی عوام کی حقیقی نمائندہ جماعت ہے جس کا مستقبل تابناک ہے ۔