سی ٹی او گوجرانوالہ کا ڈولفن فورس کے ہمراہ شہر کا دورہ

اتوار 29 اپریل 2018 22:10

گوجرانوالہ ۔29 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2018ء) سٹی پولیس آفیسر اشفاق خان نے ڈولفن فورس کے ہمراہ شہر کا دورہ کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کے جان و مال اور عزت و آبرو کی حفاظت کے لئے ضلعی پولیس الرٹ ہے‘ امن کی فضا فراہم کرنے کے لئے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔انہوں نے سیالکوٹ روڈ ، پسرور روڈ ،فتو منڈ روڈ، مین مارکیٹ سیٹیلائیٹ ٹاؤن و دیگر علاقوں کا وزٹ کیا ۔

دوران دورہ انہوں نے سینٹ پال چرچ کھوکھرکی ، دی کرائیسٹ چرچ جناح سٹیڈیم،سینٹ جوزف کیتھولک چرچ سیالکوٹ روڈ کے سیکورٹی انتظامات بھی چیک کئے‘ منتظمین سے بات چیت کرتے ہوئے سی پی او نے کہا کہ گرجا گھروں میں عبادات کے موقع پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کرکے حفاظتی انتظامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے لیٹ فورس کے کمانڈوز اور ڈولفن فورس کو الرٹ رہتے ہوئے موثر گشت جب کہ ایس ایچ اوز اور سرکل آفیسرز کوگرجا گھروں اورعبادت گاہوں کے قرب و جوار میں سرچ آپریشنزکی ہدایت کی۔

سی پی او نے مزید کہا کہ حالات کے پیش نظر شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر تعینات اضافی پولیس نفری کو خصوصی ہدایات جا ری کر دی گئیں ہیں۔اس موقع پر گرجاگھروں کے منتظمین نے سٹی پولیس آفیسر اشفاق خان کو یقین دہانی کروائی کہ امن و امان میں مزید بہتری لانے کیلئے مسیحی برادری ان کے شانہ بشانہ ہے اور ہر ممکن تعاون کیلئے تیار ہے ۔