شب برأت کے موقع پر ضلعی پولیس کو ہائی الرٹ کر دیا گیا‘ 700سے زائد افسران اور اہلکار ڈیوٹی دیں گے

اتوار 29 اپریل 2018 22:10

گوجرانوالہ ۔29 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2018ء) شب برات کے موقع پر امن و امان کی صورت حال کو یقینی بنانے کیلئے ضلعی پولیس نے حفاظتی پروگرام جاری کر دیا ہے‘ سات سو سے زائد پولیس افسران الرٹ رہتے ہوئے فرائض منصبی انجام دیں گے‘ ایلٹ، اینٹی رائٹ یونٹ اور کوئیک ریسپانس فورس کے ریزرو مسلح دستے پولیس لائن میں موجود ہوں گے‘ ٹریفک کی روانی کیلئے چیف ٹریفک آفیسر کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں ۔

ڈیوٹی کے دوران خوش ا خلاقی اور نظم و ضبط کا دامن نہں چھوڑا جائے گا ۔انتشار پھیلانے والوں کی نشاندہی کرتے ہوئے ان کے خلاف موثر کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔امن کمیٹی کے ممبران اور عہدے داروں سے مسلسل رابطہ رکھا جائے گا ۔اس بابت خاص خیال رکھا جائے گا کہ کوئی قابل اعتراض تقریر یا نعرے بازی نہ کی جائے ان خیالا ت کا ا ظہار سٹی پولیس آفیسر اشفاق خان نے گزشتہ روز اپنے آفس میں پولیس افسران اور معززین سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ امن عامہ کو خراب کرنے اور افواہیں پھیلانے والوں کے خلاف موثر کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ناکہ بندی اور گشت کو مو ثر بنایا جائے گا اور ضلعی داخلی اور خارجی پوائنٹس پر ناکہ بندی اور چیکنگ کے نظام کو بہتر بناتے ہوئے مشکوک افراد کو چیک کیا جائے گا ۔ آتش بازی کا سامان فروخت کرنے ، لے جانے اور چلانے والوں کے خلاف موثر کارروائی ہو گی ۔

اسلحہ کی نقل و حمل پر پابندی ہو گی اور اسلحہ لے کر چلنے یا اسلحہ کی نمائش کرنے والے اشخاص کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ کسی بھی ناگہانی صورت حال سے نمٹنے ، سیکیورٹی انتظامات اور امن و امان کی صورت حال سے باخبر رہنے کے لئے سی پی او آفس میں کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے ۔ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں 055-9200638-39پر رابطہ کیا جا سکتا ہے ۔

چیف ٹریفک آفیسر کو اس موقع پر جامع سیکیورٹی پلان مرتب کرنے کی ہدایات جاری کی دی گئی ہیں ۔ٹریفک کورواں دواں رکھنے کیلئے مناسب ڈیوٹی لگائی جائے گی۔ پارکنگ کیلئے مناسب جگہ کا انتخاب کیا جائے گا اورمشکوک گاڑیوں ، کالے شیشے اور نیلی ریوالونگ لائٹ ، سبز نمبر پلیٹ ، بغیر نمبر پلیٹ ، اپلائیڈ فار گاڑیوں ، ایمبولینسز اور موٹر سائیکل سواروں کی خصوصی چیکنگ ہو گی ۔شب برات کے موقع پر ایس ایس پی آپریشنز عمران یعقوب اوور آل انچارج ہو ں گے جب کہ ایس پیز اپنی ا پنی ڈویژنز میں امن و عامہ برقرار رکھنے کے ذمہ د ار ہو گے۔ سی پی او نے کہا کہ الرٹ رہتے ہوئے فرائض ا نجام دئیے جائیں گے ۔ ڈیوٹی میں تساہل برتنے والوں کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :