معلومات تک رسائی عوام کابنیادی حق ہے‘ منظورخان چانڈیو

اتوار 29 اپریل 2018 22:10

خانیوال۔ 29اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2018ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیوخانیوال منظورخان چانڈیو نے کہا ہے کہ پنجاب کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ اس نے پاکستان میں سب سے پہلے پنجاب نے شفافیت وحقِ معلومات کا قانون 2013ء نافذ کر کے اپنے عوام کو معلومات تک رسائی کا بنیادی حق دیا ۔ جس سے پنجاب کے محکموں میں نہ صرف شفافیت کو فروغ ملا بلکہ عالمی سطح پر ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے اس بات کا اعتراف کیا کہ پاکستان میں گذشتہ پانچ برسوں کے دوران کرپشن میں کمی واقع ہوئی ہے۔

وہ آج یہاں پنجاب ٹرانسپیرنسی اینڈ رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ پر منعقدہ ایک میڈیا بریفنگ سے بطور مہان خصوصی خطاب کررہے تھے۔اس موقع پرڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر خانیوال محمد سلمان خالد ، ڈسٹرکٹ بارخانیوال کے صدرمحمد اجمل بھٹہ، جنرل سیکریٹری بار کلیم ارشد، ذرائع ابلاغ کے نمائندے بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

بریفنگ کا اہتمام پنجاب انفارمیشن کمشن نے آگاہی پروگرام کے تحت کیا تھا جس میں کمشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹراحمد نعیم ملک نے قانون کی اہمیت، افادیت اور ہیئت پر روشنی ڈالی ۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو منظور خان چانڈیہ نے بریفنگ سیشن کے انعقادکو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ قانون حکومتی امور میںشفافیت اور جوابدہی کے نظام کو فروغ دے کر عام شہری کی زندگی کو بہتر بنانے میں معاون ثابت ہورہاہے۔ انہوں نے کہا کہ اگرقانون نافذ کرنے والوں اور جن کے لئے بنایا گیا ہے دونوں کو اس کے بارے میں مکمل آگاہی ہو تو اس کے فوائد نچلی سطح تک پہنچ سکتے ہیں۔

انہوں نے مزیدکہا کہ پنجاب حکومت نے اس قانون کے نفاذ سے اپنے شہریوں کو ایک بنیادی حق دیا ہے اور دیگر صوبوں کیلئے مثال قائم کی ہے کیونکہ عوام کا حقِ حکمرانی تب ہی پورا ہوتا ہے جب انہیں حکومتی امور اور فیصلہ سازی میں عملاً شریک کیا جائے اور یہ قانون عوام کی اس شرکت کو یقینی بناتا ہے۔انہوں نے اس توقع کا اظہار کیا کہ اس سیشن میںپنجاب کے رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ کے بارے میں جو معلومات دی گئی ہیں وہ اخبارات اور ٹی وی چینلز کے ذریعے دوردراز گائوں میں بیٹھے ایک عام شہری تک بھی پہنچ جائیں گی اور ان معلومات کی بنیاد پر وہ اپنے اس بنیادی حق کو بہتر انداز میں استعمال کرنے کے قابل ہو سکے گا۔

انہوں نے بریفنگ سیشن کو بہت مفید اور کارآمد قرار دیا ۔صدر بار نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ کا نفاذ پنجاب حکومت کا اہم کارنامہ ہے ۔یہ قانون وکلا ء اور صحافیوں کے لئے بھی بہت مفید ثابت ہو رہا ہے کیونکہ اس کے ذریعے وہ سرکاری دفاتر سے ایسی معلومات حاصل کر سکتے ہیں جن تک پہلے رسائی نہ تھی۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے اس قانون کے نفاذ سے اپنے شہریوں کو ایک بنیادی حق دیا ہے اور دیگر صوبوں کیلئے مثال قائم کی ہے کیونکہ عوام کا حقِ حکمرانی تب ہی پورا ہوتا ہے جب انہیں حکومتی امور اور فیصلہ سازی میں عملاً شریک کیا جائے اور یہ قانون عوام کی اس شرکت کو یقینی بناتا ہے۔

ایگزیکٹو ڈائریکٹر احمدنعیم ملک نے بریفنگ کے دوران واضح کیا کہ یہ قانون ہر شہری کو سرکاری محکموں سے متعدد معلومات لینے کا اختیار دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی محکمہ یا دفتر مجاز معلومات دینے سے انکار کرے تواس شہری کی شکائت پر پنجاب انفارمیشن کمشن کو اسکے خلاف کارروائی کا اختیار حاصل ہے۔

متعلقہ عنوان :