Live Updates

جلسہ میں رائے ونڈ تحریک انصاف کے کارکنان کی قافلے کی صورت میں شرکت

اتوار 29 اپریل 2018 22:20

رائے ونڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2018ء) تحریک انصاف کے لاہور جلسہ عام میں رائے ونڈ تحریک انصاف کے کارکنان کا10گاڑیوں پر مشتمل قافلے نے شرکت کی قافلے کی قیادت چودھری جاوید مسعود نے کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جاتی امرا کے مکینوں کو آج باور کروادیا ہے کہ رائے ونڈ مسلم لیگ ن کا گڑھ نہیں گڑھا بن گیا ہے رائے ونڈ سے سینکڑوں نوجوانوں نے لاہور جلسہ عام میں شرکت کیلئے مسلم لیگ ن سے بیزاری کا اظہار کردیا ہے انہوں نے کہا کہ رائے ونڈ کی عوام کو جو حکمران پینے کا صاف پانی فراہم نہیں کرسکے وہ پورے ملک کی تقدیر بدلنے کی باتیں کیسے کرسکتے ہیں ۔

قافلے میں بزرگوں کی کثیر تعدا دبھی شامل تھی ۔قافلے میں شامل افراد کیلئے امیدوار قومی اسمبلی جمشید اقبال چیمہ کی طرف سے کھانے کا وسیع انتظام کیا گیا تھا ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات