شب ِبرات مناجات کا بڑا اجتماع (آج ) رات ڈیڑھ بجے بادشاہی مسجد لاہورمیں ہوگا

اتوار 29 اپریل 2018 22:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2018ء) خطیب امام بادشاہی مسجد لاہور وچیئر مین مجلس علماء پاکستان مولانا سید عبد الخبیر آزاد نے خطیب ہاؤس میں علماء سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ شعبان کی پندرھویں شب برکتوں اوررحمتوں والی ہے ،یہ رات مناجات کی رات ہے ،جس میں اللہ تبارک وتعالیٰ اپنے بندوں کی مغفرت فرماتے ہیں ،حضور ﷺ نے فرمایا اللہ تعالیٰ اس رات میں موت اور زندگی کے فیصلے فرماتا ہے ،اس رات میں بخشش کے فیصلے ہوتے ہیں اس لئے لوگوں کو چاہیے کہ اس رات میں اللہ تعالیٰ سے عبادات اور ذکر اذکار کے ذریعے اللہ کے قرب کو حاصل کیا جائے،قرآن مجید میںاس رات کو لیلة المبارکہ بھی کہا گیا ہے، یعنی برکتوں والی رات اور اس رات کو دستاویز والی رات بھی کہا گیا،لیلة الرحمة کی رات بھی کہا گیا۔

(جاری ہے)

لہذا عوام الناس اس با برکت رات میں زیادہ سے زیادہ عبادت ذکر اذکار تلاوت نوافل وغیرہ ادا کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ رحمت خداوندی کو پایا جائے۔مولانا آزاد نے کہا کہ انشاء اللہ آج بروز ( پیر ) رات شب برات کے موقع پر ٹھیک ڈیڑھ بجے ،بادشاہی مسجد لاہو رمیںایک بڑے اجتماع سے خطاب اور اجتماعی دعاء کی جائیگی گی۔تمام لوگ اس دعا ء میں شریک ہوں ،شب برات کی رات بادشاہی مسجد لاہور کے مرکزی دروا زہ مینار پاکستان کی طرف سے بھی کھلا رہے گا اور فوڈ سٹریٹ سید عبد القادر آزاد روڈ (سابقہ فورٹ روڈ) کی طرف سے بھی گیٹ کھلا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :