بین الاقوامی شہرت یافتہ شاعر، ادیب، ڈرامہ نویس اور کالم نگار امجد اسلام امجد کے ساتھ گرینڈ ایوننگ

اصغر ندیم سید ، اور نگزیب لغاری،ڈاکٹر امجد پرویز، آفتاب افگن،شجاعت ہاشمی سمیت متعدد نامور شخصیات کی شرکت

اتوار 29 اپریل 2018 22:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2018ء) لاہور پریس کلب نے بین الاقوامی شہرت یافتہ شاعر، ادیب، ڈرامہ نویس اور کالم نگار امجد اسلام امجد کے اعزازمیں خصوصی نشست کا اہتمام کیا۔

(جاری ہے)

تقریب میں پریس کلب کے نائب صدرشکیل سعید، ممبر گورننگ باڈی شاہنوازرانا،لٹریری کمیٹی کے سربراہ زاہدگوگی،سینئرصحافی طارق ممتاز ملک، اقبال بخاری، طارق کامران، شبیر ڈوگر،مظفر چوہدری،سعید واثق، ڈاکٹر امجد پرویز، جاوید رضوی،ڈاکٹرامجد طفیل ، رہنماپی ٹی آئی آفتاب افگن،آفتاب جاوید،شجاعت ہاشمی،اورنگزیب لغاری،اصغر ندیم سید، فاطمہ غزل،اسحاق حیدر، فاروق سپرا، فیصل سلہریا،زبیرملک اور اقبال کمبوہ سمیت متعددنامورشخصیات نے شرکت کی اورامجد اسلام امجد کی خدمات پر اظہارخیال کیا۔

تقریب کے مہمان خصوصی امجد اسلام امجد نے حاضرین محفل کو اپنی متعددنظمیں سناکربے پناہ دادوصول کی۔ تقریب کے اختتام پر امجد اسلام امجد کو کلب کی جانب سے یادگاری شیلڈ پیش کی گئی۔

متعلقہ عنوان :