لاہور پریس کلب میںعالمی حسن قرآت کانفرنس کا اہتمام ،مصر اور تنزانیہ کے قُراء کی شرکت

اتوار اپریل 22:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 اپریل2018ء) لاہور پریس کلب کی گورننگ باڈی نے ممبران و اہل خانہ کے لئے آن لائن قرآن کلاس کے افتتاح کے موقع پر عالمی حسن قرآت کانفرنس کااہتمام کیا۔محفل میں مصرکے قاری محمودسمیر،تنزانیہ کے قاری عبیدادریس،قاری غلام حسین فخروی،قاری مختاراحمدصدیقی، قاری نعمت رشید،قاری محمدحنیف فریدی اور دیگر قاری حضرات اور نعت خواں حضرات نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

پریس کلب کے جوائنٹ سیکرٹری سالک نواز،ممبرگورننگ باڈی شاہنواز رانااور محمد احمد رضانے محفل میں شرکت کرنے والے تمام حضرات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ بہترین ہے وہ شخص جو قرآن سیکھے اور دوسروں کو سکھائے اوراس محفل پاک منعقد کرنے کا مقصدنئی نسل کے دلوںمیں قرآن سیکھنے کی لگن کو مہمیزبخشنااور آسانی مہیا کرناہے۔محفل میںپاکستان ملت پارٹی کے چیئرمین عبدالحق اعوان،چوکس پاکستان تنظیم کے چیئرمین آغا ناصر،سینئر صحافی اسراربخاری،صلاح الدین بٹ،نوازتارڑ،ناصرزیدی،میم سین بٹ،ظفر اقبال، فاروق سپرا، افتخار احمد،احتشام الرحمن سمیت ممبران کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

محفل پاک کے اختتام پر قاری حضرات اور نعت خواں حضرات کو پریس کلب کی جانب سے یادگاری شیلڈزپیش کی گئیں۔

متعلقہ عنوان :