انتخابات میں جھوٹ ، منافقت اور الزام تراشی کی سیاست کا دھڑن تختہ ہو گا‘رانا اقبال ہرناہ

اتوار 29 اپریل 2018 22:20

سیالکوٹ۔29 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رکن صوبائی اسمبلی رانا اقبال ہرناہ نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات میں عوام ترقی کے مخالفین کا محاسبہ کریں گے ۔ انتخابات میں جھوٹ ، منافقت اور الزام تراشی کی سیاست کا دھڑن تختہ ہو گا ۔ ن لیگ کی عوامی پذیرائی اور قائد میاں محمد نواز شریف کی ووٹ کو عزت کو کی تحریک کامیاب ہوتی دیکھ کر مخالفین خوف کا شکار ہو چکے ہیں ۔

ملکی سیاست آج بھی میاں محمد نواز شریف کے گردگھوم رہی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ پاکستان مسلم لیگ(ن) کا قلعہ ہے اورا ٓئندہ بھی رہے گا ۔عوام مسلم لیگ(ن) کو پسند کرتے ہیں اور مسلم لیگ(ن) کی قیادت میں ترقی و خوشحالی کا سفر جاری رکھنا چاہتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ(ن) ہی کامیاب ہو گی ۔ عوام کارکردگی کی بنیاد پر مسلم لیگ(ن) کو ووٹ دیں گے ۔ عوامی خدمت کا کریڈٹ میاں محمد نواز شریف اور میاں محمد شہباز شریف کے پاس ہے ۔ پیپلز پارٹی کی لوٹ کھسوٹ اور تبدیلی کے دعویداروں کی انتشار پسندی کی سیاست نہیں چلے گی ۔ لوگ جھوٹے نعروں کے فریب میں نہیں آئیں گے ۔