ٹریکٹر ٹرالی اور پک اپ میں تصادم کے باعث 16سالہ لڑکی جاں بحق

اتوار 29 اپریل 2018 22:20

سیالکوٹ۔29 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2018ء) آڈھا سٹاپ پر ٹریکٹر ٹرالی اورپک اپ میں تصادم ہو گیا جس کے باعث، 16سالہ لڑکی جاں بحق ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ موترہ کے علاقہ آڈھا سٹاپ کے قریب تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی اور پک اپ کے درمیان تصادم ہو گیا۔

(جاری ہے)

تصادم کے نتیجہ میں 16سالہ سعدیہ رشید موقع پر جاں بحق ہو گئی جبکہ پک اپ میں سوار سعدیہ کا والد 50سالہ رشید ، 25سالہ نازیہ ، 8سالہ دانش رشید اور15سالہ طیب شدید زخمی ہو گئے ۔ پک اپ میں سوار ایک ہی خاندان کے زخمیوں کو فوری طور پر مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کا علاج و معالجہ جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :