ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہونے والے دو افراد کو سپردخاک کر دیا گیا

اتوار 29 اپریل 2018 22:20

سیالکوٹ۔29 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2018ء) ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہونے والے دو افراد کو سپردخاک کر دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر سیالکوٹ کے علاقہ انجوہتر میںہفتہ اور اتوار کی درمیان شب کو انجوہتر کا رہائشی ابرار بوٹا اپنے دو بچوں 4سالہ عمر عرفان اور دیگر کے ہمراہ جا رہا تھا کہ موضع ہندل کا رہائشی غلام مصطفیٰ بھی موٹر سائیکل پر سوار ہو کر شہر کی جانب جا رہا تھا کہ دونوں موٹر سائیکلیں آپس میں بری طرح ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں ابرار بوٹا اور اس کا 4سالہ بیٹا عرفان زخموں کی تاب نہ رکھتے ہوئے دم توڑ گئے جبکہ دیگر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

جاں بحق ہونے والے دونوں باپ اور بیٹے کو نماز جنازہ کے بعد مقامی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا ہے ۔