موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے شہری زخمی

اتوار اپریل 22:20

․ سیالکوٹ۔29 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 اپریل2018ء) تھانہ مراد پور کے علاقہ میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے شہری کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ مراد پور کے علاقہ مراد پور کا رہائشی آصف شاہ اپنے گھر کے قریب موجود تھا کہ موٹر سائیکل پر سوار دو نامعلوم افراد نے ا س کو دیکھتے ہی اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جس سے شہری شدید زخمی ہو گیا اور زمین پر گر گیا ۔ زخمی شہری کو ریسکیو 1122کے عملہ نے فوری طور پر مقامی ہسپتال منتقل کر دیا ہے جہاں اس کا علاج و معالجہ جاری ہے ۔ تاہم پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔