سابق وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف یکم مئی کو چوک علامہ اقبال میں پارٹی ورکرز کے اجتماع سے خطاب کریں گے

اتوار اپریل 22:20

سیالکوٹ۔29 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 اپریل2018ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما و سابق وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف یکم مئی کو چوک علامہ اقبال سیالکوٹ میں پارٹی ورکرز کے اجتماع سے خطاب کریں گے ۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے فیصلہ کے بعدخواجہ محمد آصف اپنے شہر اور حلقہ انتخاب میں یکم مئی کو ڈسکہ کے راستے لوٹیں گے۔

(جاری ہے)

پاکستان مسلم لیگ ن ضلع و سٹی سیالکوٹ عہدیداران کارکنوں کے ہمراہ ان کا 6بجے دوبرجی ملیاں میں ان کااستقبال کرینگے اور ان کو ریلی کی صورت میں انور خواجہ چوک ، ہیون الیون چوک حاجی پورہ، حاجی پورہ چوک، امام صاحب روڈ(ڈیرہ محمدمنشاء اللہ بٹ )، نیکا پورہ پل ایک، چوک اسلام آباد، رنگپورہ چک، تالاب شیخ مولا چوک اور ریکس سینما چوک ریلوے روڈ پرمختلف یونین کونسلوں کے منتخب چیئرمینز، وائس چیئرمینز ، بلدیاتی نمائندے اپنے حلقہ کے عوام کے ہمراہ خواجہ محمد آصف کو خوش آمدید کہیں گے جبکہ آخر میں چوک علامہ اقبال سیالکوٹ میں پارٹی ورکرز کے اجتماع سے خطاب کریں گے ۔