تحفظ عامہ کو ہر حال میں برقرار رکھا جائیگا، منشیات فروشوں کو معاف نہیں کیا جائیگا، سماج دشمن عناصر عوام کے خیرخواہ نہیں ہوسکتے، ڈپٹی کمشنر قائم لاشاری

اتوار اپریل 22:20

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 اپریل2018ء) ڈپٹی کمشنر قائم لاشاری نے کہا کہ تحفظ عامہ کو ہر حال میں برقرار رکھا جائیگا‘ منشیات فروشوں کو معاف نہیں کیا جائیگا سماج دشمن عناصر عوام کے خیرخواہ نہیں ہوسکتے جرائم پیشہ عناصر کا قلع قمع کرنے کیلئے پشین اور مضافات میں کریک ڈاؤن کا آغاز کرچکے ہیں ۔ وہ لیویز ہیڈکوارٹر میں سرانان لیویز کی کارروائی میں بڑے پیمانے پر برآمد ہونیوالی منشیات سے متعلق زرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کررہے تھے۔

اسسٹنٹ کمشنر مہران بلوچ نائب تحصیلدار عبدالمالک ترین رسالدار نصیب اللہ بھی انکے ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ امن دشمن قوتوں سے نمٹنے کیلئے پیٹرولنگ گشتوں میں اضافہ کردیا گیا ہے خفیہ اطلاع ملی تھی کہ ہمسایہ ضلع سے پشین چرس سمگل کی جارہی ہے جس پر لیویز کو ہائی الرٹ کردیا گیا سرانان لیویز نے موٹرسائیکل کو روکنے کا اشارہ دیا لیکن وہ نہ رکا لیویز نے پیچھے کیا سڑک کے کنارے موٹرسائیکل کو پایا گیا ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے مشکوک موٹرسائیکل سے بڑے پیمانے پر چرس برآمد ہوئی جسکا عالمی منڈی میں مالیت لاکھوں روپے بتایا گیا ہے ڈپٹی کمشنر قائم لاشاری نے اعلان کیا کہ قیام امن کو برقرار رکھنے اور سماج دشمن قوتوں کیخلاف اسی طرح ایکشن لینے والوں کوعنقریب لیویز دربار میں بھلاکر کمشنر کوئٹہ ڈویژ ن کی موجودگی میں نقدی اور انعامات دئیے جائینگے ۔

متعلقہ عنوان :