کوئٹہ میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک

اتوار 29 اپریل 2018 22:20

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2018ء) کوئٹہ میں دو گروپوں میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ پولیس کے مطابق اتوار کو کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ کلی سردہ میں پرانی دشمنی کی بناء پر دو گروپوں میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص عادل ہلاک ہوگیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے نعش قبضے میں لیکر ہسپتال پہنچاکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی اور مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :