جوہری تنصیبات کے مقام کی مکمل بندش کے موقع پر جنوبی کوریا اور امریکا کے صحافیوں اور ماہرین کو بھی خصوصی دعوت دی جائے گی،جنوبی کوریا

اتوار 29 اپریل 2018 22:30

سیئول ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2018ء) جنوبی کوریا کے حکام نے کہا ہے کہ رواں برس مئی میں شمالی کوریا کے لیڈر کی ہدایت پر جب جوہری تنصیبات کے مقام کی مکمل بندش کی جائے گی تو جنوبی کوریا اور امریکا کے صحافیوں اور ماہرین کو بھی خصوصی دعوت دی جائے گی۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ شمالی کوریائی لیڈر کم جونگ اٴْن نے اپنی جوہری تنصیبات کی بندش مئی میں کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔ چیئرمین کم جونگ اٴْن نے یہ بھی کہا کہ امریکا جنگی حالات ختم کرنے کا وعدہ کرتا ہے تو پھر واشنگٹن پر حملے کی ضرورت نہیں رہتی۔ 27 اپریل کو جنوبی کوریائی صدر مون جے اِن اور شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اٴْن کی ملاقات کے دوران جزیرہ نما کوریا کو جوہری ہتھیاروں سے پاک کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :