جلال آباد کے رہائشی علاقے میں ناکارہ بم پھٹنے سے 3 افراد ہلاک

اتوار 29 اپریل 2018 22:30

کابل ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2018ء) افغانستان کے مشرقی صوبے ننگرہار کے دارالحکومت جلال آباد کے رہائشی علاقے میں ایک ناکارہ بم پھٹنے سے 3 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

ان ہلاک شدگان میں ایک عورت اور دو بچے شامل ہیں۔ ننگرہار کے گورنر کے ترجمان کے مطابق اس بم کے پھٹنے سے 7 دیگر افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ ننگر ہار میں طالبان اور ’اسلامک اسٹیٹ سرگرم ہیں۔