قطر میں ملازمت چھوڑنے کے متنازعہ قانون میں تبدیلی کا فیصلہ جلد ہو جائے گا،بین الاقوامی تنظیم برائے لیبر

اتوار 29 اپریل 2018 22:30

دوحہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2018ء) قطر میں ملازمت چھوڑنے کے متنازعہ قانون میں تبدیلی کا فیصلہ جلد ہو جائے گا۔ مزدوروں کی ایک بین الاقوامی تنظیم نے یہ عندیہ دیا ہے کہ قطر حکام اپنے ملک میں نافذ لیبر قوانین کو تبدیل کرنے پر جلد راضی ہو جائیں گے۔

(جاری ہے)

یہ بات انٹرنیشنل ٹریڈ یونین کنفیڈریشن کے جنرل سیکرٹری شاران بٴْورو نے بتائی۔ واضح رہے کہ یہاں نافذ شدہ اس قانون کے تحت کوئی بھی ملازم اپنے ملازمت دینے والے شخص کی اجازت کے بغیر ریاست کی حدود سے باہر جانے کا مجاز نہیں ہے۔ اس تبدیلی کا فیصلہ عالمی ادارہ محنت کا ایک ذیلی دفتر دوحہ میں کھولنے کے بعد سامنے آیا ہے۔

متعلقہ عنوان :