افغانستان ، عام پارلیمانی انتخابات میں بھرپور عوامی شرکت کے لیے مختلف علاقوں میں ہوائی جہاز سے پرچیاں پھینکی گئیں

اتوار 29 اپریل 2018 22:30

کابل ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2018ء) افغانستان کی حکومت نے رواں برس کے عام پارلیمانی انتخابات میں بھرپور عوامی شرکت کے لیے مختلف علاقوں میں ہوائی جہاز سے پرچیاں پھینکی ہیں۔ کابل حکومت کی کوشش ہے کہ الیکشن سے قبل رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد میں بھی کم از کم تین ملین کا اضافہ کیا جائے۔

(جاری ہے)

اس مہم کے تحت ہفتہ 28 اپریل تک ساڑھے چھ لاکھ نئے ووٹرز کا اندراج کیا گیا ہے۔ افغانستان کے آزاد الیکشن کمیشن کی کوشش ہے کہ ان انتخابات سے قبل 14 ملین نوجوانوں کی رجسٹریشن مکمل کی جا سکے۔ اس سلسلے میں ریڈیو اور ٹیلی وژن پر بھی رجسٹریشن کی مہم جاری ہے۔ خیال رہے کہ رواں سال 20 اکتوبر کے ان پارلیمانی انتخابات کے لیے 7 ہزار پولنگ اسٹیشنز قائم کیے جائیں گے۔