چکوال میں مسافر ویگن اور موٹر سائیکل کی ٹکر سے پانچ افراد شدید زخمی ہوگئے

اتوار اپریل 22:30

چکوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 اپریل2018ء) قصبہ دھرابی تھانہ صدر کے علاقہ میں مسافر ویگن اور موٹر سائیکل کی ٹکر سے پانچ افراد شدید زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

اتوار کے روز چکوال تلہ کنگ روڈ پر ویگن اور موٹر سائیکل آمنے سامنے سے ٹکرا گئے، جس کے نتیجے میں صابر ولد منظور عمر70سال، ساجد ولد صابر عمر45سال، عرب بیگ ولد رحیم بیگ عمر45سال، سیف ولدساجد عمر34سال، طاہر ولد عبدالعزیز عمر16سال شدید زخمی ہوگئے جنہیں ریسکیو1122نے فوری طور پر سٹی ہسپتال تلہ کنگ پہنچایا۔

متعلقہ عنوان :