Live Updates

عمران خان کونسا نیا پاکستان بنانا چاہتے ہیں‘ جس طرح پختون خواہ کو نیا پختون خواہ بنایا گیا وہ عوام کے سامنے ہے‘ عمران خان کچھ بھی کر لیں انکے ہاتھ میں وزیر اعظم بننے کی لکیر نہیں وہ آزمائے ہوئے سیاستدانوں کے ساتھ کونسا نیا پاکستان بنانا چاہتے ہیں‘ پاکستان کو ہمیشہ جو بھی بڑے منصوبے دیئے محمد نواز شریف نے ہی دیئے‘ عمران خان کے مشکور ہیں کہ جنہوں نے لاہور کی ترقی دکھانے کیلئے اپنی پارٹی کے ورکروں کو مینار پاکستان بلایا ان کے کارکنوں کو بھی پتہ چلے کہ اصل ترقی کیا ہوتی ہے‘ وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد

اتوار 29 اپریل 2018 22:30

حضرو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2018ء) وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ عمران خان کونسا نیا پاکستان بنانا چاہتے ہیں‘ جس طرح پختون خواہ کو نیا پختون خواہ بنایا گیا وہ عوام کے سامنے ہے‘ عمران خان کچھ بھی کر لیں انکے ہاتھ میں وزیر اعظم بننے کی لکیر نہیں وہ آزمائے ہوئے سیاستدانوں کے ساتھ کونسا نیا پاکستان بنانا چاہتے ہیں‘ پاکستان کو ہمیشہ جو بھی بڑے منصوبے دیئے محمد نواز شریف نے ہی دیئے‘ عمران خان کے مشکور ہیں کہ جنہوں نے لاہور کی ترقی دکھانے کیلئے اپنی پارٹی کے ورکروں کو مینار پاکستان بلایا ان کے کارکنوں کو بھی پتہ چلے کہ اصل ترقی کیا ہوتی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہر کی مشہور شخصیات شاہد ڈار، خرم ڈار کے بھائی زاہد ڈار کی دعوت ولیمہ کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر بلدیہ اٹک کے چیئرمین شیخ ناصر محمود ،ڈاکٹر محمد اشرف بٹ ، خاور سیٹھ ،حاجی احسان،سعید الرحمان،طلال بٹ،بھولا سیٹھ بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ 2013کے بعد میاں نواز شریف نے نیاپاکستان بنا دیا تھا‘ 2013سے پہلے ملک میں دہشتگردی عروج پر تھی بجلی کی بد ترین لوڈ شیڈنگ کے علاوہ معیشت کی تباہی اس ملک کا مقدر تھی جب مسلم لیگ نون کی حکومت اقتدار میں آئی تو ملک بھر سے دہشتگردی کا خاتمہ ہوا‘ بجلی کے کئی منصوبے شروع کیئے گئے جسکی وجہ سے لوڈشیڈنگ میں بھی نمایاں کمی آئی‘ ملک بھر میں موٹر ویز کے جال بچھائے گئے‘ میاں نواز شریف کو اگر اقتدار سے الگ نہ کیا جاتا تو آج کئی ملکی مسائل حل ہو چکے ہوتے۔

شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) پاکستان کی سب سے بڑی عوامی قوت ہے‘ عمران خان اور زرداری مل کر بھی محمد نواز شریف اور میاں محمد شہباز شریف کا راستہ نہیں روک سکتے‘ پاکستانی قوم اچھی طرح جانتی ہے کہ پاکستان میں جو بھی بڑے منصوبے شروع ہوئے وہ میاں نواز شریف کے کارنامے ہیں‘ 2018کے الیکشن میں محمد شہباز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کر کے ایک بار پھر ملک کو ترقی کی جانب گامزن کرے گی ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات