کمشنر کراچی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ آرمڈ سروسز بورڈ کا اجلاس

نادرا شناختی کار ڈ کے اجرا کا نظام سہل بنائے،کمشنرکراچی اعجاز احمد خان

اتوار 29 اپریل 2018 22:30

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2018ء) کمشنر کراچی اعجاز احمد خان نے نادرا کو ہدایت کی ہے کہ وہ پاک افواج کے شہداء کے لواحقین اورسابق فوجیوں اور ان کے خاندان کے افراد کو شناختی کارڈ اور فیملی رجسٹریشن سر ٹیفکٹ کے اجراء میں حائل دشواریوں کو دور کرے اور شناختی کارڈ اور فیملی رجسٹریشن سر ٹیفکٹ کے اجرا کے نظام کو ہر ممکن سہل بنانے کے لئے اقدامات کرے۔

یہ بات انہوں نے اپنے دفتر میں اتوار کو ڈسٹرکٹ آرمڈ سروسز بورڈ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ۔ اجلاس میں پاک افواج کے شہداء کے خاندان کے افراد اور سابق فوجیوں اور ان کے خاندان کے افراد کو شناختی کارڈ اور فیملی رجسٹریشن سر ٹیفکٹ کے اجراء میں حائل دشواریوں، یونین کونسلوں میں تصدیقی دستاویزات کے حصول میں حائل دشواریا ں دور کرنے اور ان کے بچوں کو تعلیم اور صحت کے مسائل کے حل کے اقدامات کی ہدایت کی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر کراچی افشاں رباب ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ فاروق صدیقی، ڈسٹرکٹ آرمڈ سروسز بورڈ کے سیکریٹری کرنل ریٹائرد حسن علی ڈائریکٹر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ریاض الحسن، ڈائریکٹر نادرا مقصود علی جھنڈانی اسسٹنٹ کمشنر کراچی جزل اعجاز حسین رنداور دیگر نے شرکت کی۔کمشنر نے کہا کہ قوم کو پاک افواج کے عظیم شہدا کی قربانیوں پر فخر ہے شہداء کی فیملیز کی خدمت کر نا شہدا کی قربانی کا نعم البدل نہیں ان کی بہبود کا خیال رکھنا ہمارا فرض ہے انھوں نے کہا کہ پاک افواج کے شہدا کے خاندان کے افراد اور ریٹائرڈ فوجیوں کو پینشن کے حصول میں نادرا اور یونین کونسلوں سے مطلوب دستاویز کے حصول میں دشواریوں کا سامنا ہے نادرا اور محکمہ لوکل گورنمنٹ کو چاہئے کہ وہ خصوصی اقدامات کر یں اور شہداء کے خاندان کے افراد اور ریٹائرڈ فوجیوں کو پینشن کے سلسلہ میں مطلوب دستاویز کے حصول میں دشواریاں دور کر یں۔

فیصلہ کیا گیا کہ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ فاروق صدیقی اس حوالے سے متعلقہ اداروں سے تعاون کے حصول کے سلسلہ میں اقدامات کر یں گے۔ کمشنر نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ڈائریکٹر ریاض الحسن کو ہدایت کی کہ وہ اس سلسلہ میں اپنا کر دار ادا کریں۔ ریاض الحسن نے اجلاس کو بتایا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت پاک افواج کے شہداء کے خاندان کے افراد اور ریٹائرڈ فوجیوں کو مستفید کر نے کے لئے ہر ممکنہ کوشش کی جائے گی۔

انہوں نے اجلاس کو بتایا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت وسیلہ تعلیم، وسیلہ حق پروگرام سمیت مختلف پروگراموں پر عملد رآمد کیا جا رہا ہے ۔اگلے ماہ اس سلسلہ میں سر وے شروع کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ وہ پاک افواج کے شہدا کے خاندان کے افراد اور ریٹائرڈ فوجیوں کی بہبود اور ان کی تعلیم کے حصول میں مالی مدد کے سلسلہ میں سر وے میں شامل کر نے کے لئے اقدامات کر یں گے۔

متعلقہ عنوان :