چیف جسٹس پاکستان نے پی آئی سی میں پروفیسرزکی میرٹ کے برعکس تعیناتیوں کا ازخود نوٹس لے لیا

اتوار 29 اپریل 2018 22:30

لاہور۔29 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2018ء) چیف جسٹس پاکستان نے پی آئی سی میں پروفیسرزکی میرٹ کے برعکس تعیناتیوں کا ازخود نوٹس لے لیا، چیف جسٹس نے چیف سیکرٹری پنجاب اور پی آئی سی کے سربراہ ندیم حیات ملک سے رپورٹ طلب کر لی۔

(جاری ہے)

اتوار کو ہفتہ وار چھٹی کے باوجود سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس آف پاکستان مسٹرجسٹس میاں ثاقب نثار نے از خود کیس کی سماعت کی، درخواست گزار پروفیسر عبدالوحید نے عدالت کو بتایا کہ پنجاب انسٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں پروفیسرز کو میرٹ کے برعکس تعینات کیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ میرٹ لسٹ کے مطابق پہلے نمبروں پر آنے والے پروفیسرز کو نظر انداز کیا گیا ہے اور جونئیرز کو سیاسی بنیادوں پر تعینات کر کے میرٹ کی دھجیاں بکھیریں گئیں ہیں، جس پرچیف جسٹس نے چیف سیکرٹری پنجاب اور پی آئی سی کے سربراہ ندیم حیات ملک سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔