آئندہ انتخابات میں ملکی ترقی میں رخنہ ڈالنے والے بے نقاب ہو جائیں گے،میاں امتیازاحمد

اتوار 29 اپریل 2018 22:30

رحیم یارخان ۔29 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2018ء) مسلم لیگ ن کی حکومت گرانے والے دھرنہ ماسٹر عوام کو مزید بیوقوف نہیں بنا سکتے پونے پانچ سال سے مختلف ہتھ کنڈے کبھی دھرنہ لانگ مارچ پانامہ اوراقامہ کی آڑ میں اوردھرنہ ماسٹر کے خواب چکنا چور ہوگئے، آئندہ انتخابات میں ملکی ترقی میں رخنہ ڈالنے والے بے نقاب ہو جائیں گے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی میاں امتیاز احمد نے رکن صوبائی اسمبلی محمود الحسن چیمہ کی رہائش گا ہ پر مختلف یونین کونسل کے چیئرمین اوروائس چیئرمین ،کونسلراورعمائدین علاقہ کی کارنرمیٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ مخالفین روزانہ مسلم لیگ ن کی حکومت کو گرا کر سوتے رہے جبکہ حکومت نے اپنی آئینی مدت ڈنکے کی چوٹ پر پوری کی مخالفین ایڑی چوٹی کا زورلگاتے رہے ان کے ہاتھ میں سوائے قوم کااورحکومت کا وقت ضائع کرنے کے سواکچھ ہاتھ نہ آسکا بلکہ پاکستانی کی ترقی میں بار بار رکاوٹیں ڈالی گیں منتخب وزیر اعظم کو گھر بھیجا گیا پھر بھی مسلم لیگ ن کی قیادت اورحکومت نے عوامی خوشخالی کے منصوبے جاری رکھے انہوں نے کہا کہ آنے والے انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہوکر جنوبی پنجاب صوبے سمیت ضلع رحیم یارخان کو ڈویژین اورمیونسپل کارپوریشن کا درجہ دلایا جائے گا ۔

(جاری ہے)

رکن صوبائی اسمبلی چوہدری محمود الحسن چیمہ نے کہا کہ منافقانہ سیاست کو زمین بوس کر دیں گے اورکاکردگی کی بنیاد پر آئندہ الیکشن بھاری اکثریت سے جیتے گیں حلقہ انتخاب میں پہلے مرحلے میں سڑکوں کا جال بچھایا گیا اورنہری پانی کمی کو دورکیا،اورصحت تعلیم سمیت ،میسنگ فیسلٹیز کوپورا کیااور حلقہ انتخاب میں بڑے میگا پراجیکٹ ،خواجہ فرید آئی ٹی یونیورسٹی ،میڈیکل کالج اوراسلامیہ یونیورسٹی کا قیام خطہ کے عوام کیلئے کسی نعمت سے کم نہیں ہے جس سے نوجوانوں کو بہتر مستقبل اوراپنی تعلیمی سرگرمیاں اپنے ہی ضلع میں میسر آرہی ہیں ،آئندہ انتخابات میں منتخب ہوکر گلی محلے ،صحت اورتعلیم کی کمی کو پورا کیا جائے گا ،اس موقع پر مسلم لیگی رہنما رانا محمدجاوید خان ،راشد خان ککے زئی ،رانا عبدالخالق ،ملک شبیر احمد،چوہدری سجادگجر نے بھی خطاب کیا جبکہ جام حنیف ڈاھا ،چوہدری ساجدعلی ،جاویداقبال ماہی ،چوہدری سردار علی ،رشید احمد مہار،رانا پپی ،رانا حسن خان ،میاں احسن رسول، چوہدری غلام عباس چیمہ ،مہر محمد افضل ،غلام رسول ببر،سعید احمد ببر ،محمد اکمل خان ،چوہدری سلطان محمود،اویس محموداورحسین محمود سمیت عمائدین علاقہ کی اہم شخصیات موجود تھیں ۔