ایک تاریخ ساز بجٹ نے سیاسی مخالفین پر سکتے کا عالم طاری کردیا‘آصف سعید ایڈوکیٹ

اتوار اپریل 22:30

رحیم یارخان ۔29 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 اپریل2018ء) مسلم لیگ (ن) لائیر ونگ کے تحصیل صدر آصف سعید ایڈوکیٹ وضلعی صدر منیارٹی ونگ وممبر میونسپل کمیٹی بابولیلا رام نے حالیہ وفاقی بجٹ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اسے صحیح معنوں میں ایک عوامی بجٹ قراردیا جاسکتا ہے ایک تاریخ ساز بجٹ جس نے سیاسی مخالفین پر سکتے کا عالم طاری کردیا ہے مالی سال 2018.19ء کے بجٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمام تر نامساعد حالات اورمشکلات کے باجود نواز شریف کی قیادت ورہنمائی میں مسلم لیگ ن گورنمنٹ نے چھٹا بجٹ پیش کرکے ایک نئی تاریخ رقم کردی ہے یہ اعزازآج تک کسی بھی دوسری حکومت کو حاصل نہ ہوسکا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ ایک منظم سازش کے تحت ذاتی بغض وعنادکی بنیاد پر ووٹ کے تقدس کو پامال کیاجارہا ہے مسلم لیگ ن کی کارکردگی اوراس کے ساتھ عوام کی وسیع پیمانے پر پذرائی کوئی لگڑ بگڑ چھین نہیں سکتاآئندہ الیکشن میں سازشی عناصر کو شکست کا سامنہ کرنا پڑے گا ،،مسلم لیگ ن کارکردگی کی بنیاد پر حکومت بنائے گی۔