چیف جسٹس آف پاکستان کی ہدایت پر ضلع بھر میں عطائی ڈاکٹروں کے خلاف کریک ڈائون جاری

اتوار 29 اپریل 2018 22:30

رحیم یارخان۔29 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2018ء) چیف جسٹس آف پاکستان کی ہدایت پر ضلع بھر میں عتائی ڈاکٹروں کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے میڈیکل سٹور کی آڑ میں معصوم افراد کا علاج کرنے والا اتائی ڈاکٹر چھاپے کے دوران رنگے ہاتھوں گرفتار حوالات منتقل کرنے کے بعد پولیس نے رولر ہیلتھ سنٹر کے میڈیکل آفیسر کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا رولر ہیلتھ سنٹر ظاہر پیر میں تعینات ڈاکٹر خان وزیر کو اطلاع ملی کہ غازی پور کے علاقہ میں اتائی ڈاکٹر محمد شفیق نے میڈیکل سٹور کی آڑ میں سادہ لوح افراد کا علاج معالجہ شروع کررکھا ہے جس پر میڈیکل آفیسر نے پولیس کے ہمراہ میڈیکل سٹور پر چھاپہ مارکر اتائی ڈاکٹر محمد شفیق کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کرنے کے بعد میڈیکل سٹور سیل کردیا جبکہ پولیس نے میڈیکل آفیسر ڈاکٹر خان وزیر کی مدعیت میں اتائی ڈاکٹر کے خلاف مقدمہ درج کرکے کار روائی شروع کردی۔