گرمی کی شدت میں ہونے والے روز بروز اضافہ کے باعث گیسٹرو کے مرض میں بھی تیزی آگئی

اتوار اپریل 22:30

رحیم یارخان۔29 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 اپریل2018ء) گرمی کی شدت میں ہونے والے روز بروز اضافہ کے باعث گیسٹرو کے مرض میں بھی تیزی آگئی 5کمسن بچوں سمیت 11متاثرہ طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل متعدد کی حالت تشویشناک رحیم یارخان اوراس کے نواحی علاقوں میں بڑھتی ہوئی گرمی کی لہر کے باعث گیسٹرو کے مرض میں بھی روز بروز اضافہ ہونے لگا 5کمسن بچوں سمیت11متاثرہ افراد جن میں احسان پور کی رہائشی27سالہ ساجدہ کلثوم، کانجو محلہ کی رہائشی3ماہ کی افشین، بابا غریب شاہ کا4سالہ عباس، ٹرسٹ کالونی کارہائشی33سالہ عبدالرزاق، امین گڑھ کی رہائشی16سالہ ج معافیہ ، محلہ نیک محمد کارہائشی4سالہ احمد، ٹرسٹ کالونی کی رہائشی13سالہ طیبہ، جناح پارک کی رہائشی22سالہ اقصیٰ، چک72این پی کار ہائشی5سالہ شہزاد، چوک بگا کی رہائشی2سالہ نازو مائی، کوٹ قطب کی رہائشی 10سالہ مہک شامل ہیں گیسٹرو سے متاثرہ ان افراد کو ہسپتال میں طبی امدادفراہم کی جارہی ہے ۔