Live Updates

کوئٹہ، بلوچستان میں نواز شریف کے اتحادیوں نے بلوچستان کو بے انتہا نقصان پہنچایا ،سردار یار محمد رند

ْنواز شریف کے دائیں بیٹھنے والے محمود خان اچکزئی نے کبھی پاکستان کی سالمیت کی بات نہیں کی اسی طرح نواز شریف کے بائیں طرف بیٹھنے والوں نے بھی کبھی بھی پاکستان کی ترقی کے لئیے بلوچستان کی ترقی کے لئیے کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں کئیے ، صوبائی صدر تحریک انصاف بلوچستان

اتوار 29 اپریل 2018 22:30

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2018ء) پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی صدر سردار یار محمد رند نے مینار پاکستان پر پاکستان تحریک انصاف کے زیر اہتمام جلسہ عام سے خطاب کرتے ھوئے کہا ھے کہ بلوچستان میں نواز شریف کے اتحادیوں نے بلوچستان کو بے انتہا نقصان پہنچایا نواز شریف کے دائیں بیٹھنے والے محمود خان اچکزئی نے کبھی پاکستان کی سالمیت کی بات نہیں کی اسی طرح نواز شریف کے بائیں طرف بیٹھنے والوں نے بھی کبھی بھی پاکستان کی ترقی کے لئیے بلوچستان کی ترقی کے لئیے کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں کئیے ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کی اس تباہی کے ذمہ دار تخت رائیونڈ کے شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار وہ لوگ ھیں جنہوں نے اپنے خاندان کو تمام عہدوں سے نواز کر نواز شریف کا ساتھ دیا آج لاھور کی عوام نے پاکستان کی عوام نے پاکستان تحریک انصاف کے حق میں فیصلہ دے دیا ھے آنے والا پاکستان ایسا پاکستان ھوگا جہاں امیر اور غریب کا یکساں تعلیم ، صحت ، روزگار، انصاف کی سہولیات فراہم ھوگی پاکستان ترقی کریگا اور پاکستان دنیا کی سب سے بڑی قوت بنے گا انہوں نے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی یہ غلط تاثر دینے کی کوشیش کررہی ہے کہ ہم نے ثنا ء اللہ زہری کی حکومت کو پیسہ لگا کر گھر بھیجا یا چیرمین سینیٹ پیپلز پارٹی کی حمایت سے بلوچستان سے منتخب ھوا میں آج اس سارے مجمے کو پاکستان کی عوام کو بتانا چاہتا ھوں کہ ہم نے اپنی بہتر حکمت عملی سے اور بہتر منصوبہ بندی سے ثنا الللہ زہری کو گھر بھیجا اور چیرمین سینیٹ کی حمایت کے لئیے ہم نے چیرمین عمران خان کو کہا جس کی وجہ سے پاکستان تحریک انصاف کی بدولت چیئرمین سینٹ بلوچستان سے منتخب ہوا زرداری کا یہ پروپیگنڈہ جھوٹ پر مبنی ہے اس میں پاکستان تحریک انصاف اور ہمارے اتحادیوں کی محنت اور حکمت عملی شامل تھی انشاء اللہ 2018 ء میں مرکز سمیت پورے پاکستان میں حکومت بنائیں گے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات