ْپاکستان کپ 2018ء کے پانچویں ایک روزہ لیگ میچ میں فیڈرل ایریاز کی ٹیم نے سندھ کو149رنز سے شکست دیدی

اتوار 29 اپریل 2018 23:00

فیصل آباد۔29 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2018ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام منعقدہ پاکستان کپ 2018ء کے پانچویں ایک روزہ لیگ میچ میں فیڈرل ایریاز کی ٹیم نیسندھ کو149رنز سے شکست دیدی ۔فیصل آباد کے اقبال سٹیڈیم میں کھیلے جانیوالے میچ میں سندھ کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بائولنگ کا فیصلہ کیا ۔فیڈرل ایریاز کی ٹیم نے سندھ کی دعوت پربیٹنگ کرتے ہوئے عابد علی کی سینچری کی بدولت مقررہ 50اووروں میں 8وکٹوں کے نقصان پر 242رنز بنائے ۔

(جاری ہے)

فیڈرل ایریا ز کی جانب سے عابدہ علی نے 145بالوں پر 13چوکوں کی مدد سے 109رنز بناکربہترین کھیل کا مظاہرہ کیا ۔شعیب مقصود 34اور وقاص مقصود 29رنز ناٹ آئوٹ پر نمایاں بلے باز رہے ۔سندھ کی جانب سے محمد عرفان ، بلال آصف اور جنید خان نے دو، دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔سندھ کی ٹیم مقررہ کردہ ہدف کے تعاوقب میں 31اوور کھیل کر پولین لوٹ گئی ۔ سند ھ کی جانب سے خرم شہزاد 25رنز سکور کرکے نمایاں ترین بیٹسمین رہے ۔فیڈرل ایریاز کی جانب سے سلمان علی آغا اور وقاص مسعود نے بہترین بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین ، تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ جنید خان نے دو کھلاڑیوں کو پولین واپس بھیجا۔عابد علی کو سینچری (109)سکور کرنے پر مین آف دی میچ کا قرار دیا گیا ۔