سیکرٹری صحت کی زیر صدارت چانڈکا ہسپتال سے متعلق اجلاس

اتوار 29 اپریل 2018 23:00

لاڑکانہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2018ء) سیکریٹری صحت سندھ ڈاکٹر فضل اللہ پیچوہو نے ایم ایس چانڈکا ہسپتال کے دفتر میں طبی سہولیات اور دیگر معاملات سے متعلق اجلاس کی صدارت کی۔ اس موقع پر کمشنر لاڑکانہ ڈویزن محمد عباس بلوچ اور ایم ایس علی گوہر ڈاہری نے انہیں بریفنگ دی جبکہ سیکریٹری کی جانب سے مریضوں کو دی جانی والی روٹی، سالن اور فروٹ منگواکر ان کا معائنہ کیا۔

اس موقع پر انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ مریضوں کو معیاری کھانہ فراہم کی جائے۔ بعد ازاں سیکریٹری صحت چانڈکا شعبہ حادثات پہنچنے جہاں پر اسٹریچر اور بیڈوں کی خراب صورتحال پر ایم ایس پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ہدایت کی کہ اسپتال میں صفائی کے ساتھ ساتھ بیڈز اور اسٹریچر کی صفائی کو یقینی بنایا جائے۔

(جاری ہے)

جس کے بعد وہ ہڈیوں کے وارڈ میں پہنچے جہاں آپریشن تھیٹر میں ایئرکنڈیشن بند ہونے پر ایم ایس کو ہدایت کی کہ ایئرکنڈیشن کو ٹھیک کیا جائے۔

بعد میں سیکریٹری صحت ڈاکٹر فضل اللہ پیچوہو نے نئی تعمیر ہونی والی سرجیکل بلڈنگ کا معائنہ کیا جہاں تعمیراتی کام مکمل نہ ہونے پر ایم ایس کو ہدایت کی کہ تعمیراتی کام کو جلد مکمل کرکے مشینری رکھ کر مریضوں کو طبی سہولیات فراہم کی جائے جبکہ دورے کے دوران سیکریٹری صحت نے ایم آر آئی مشین اور سی ٹی اسکین مشین کا بھی معائنہ کیا۔

متعلقہ عنوان :