موجودہ حکومت نے عوام دوست بجٹ پیش کیا، زرعی شعبے کو ریلیف کی فراہمی سے پیداوار بڑھانے میں مدد ملے گی

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

اتوار اپریل 23:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 اپریل2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے ایک عوام دوست بجٹ پیش کیا ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ بجٹ ملک کی حالیہ اقتصادی صورتحال کو دیکھتے ہوئے پیش کیا گیا جو ایک متوازن بجٹ ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے چھٹے بجٹ پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ زرعی شعبے کو ریلیف کی فراہمی سے پیداوار بڑھانے میں مدد ملے گی۔

سینیٹر عبدالقیوم کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کی موثرو کارآمد پالیسیوں کی وجہ ملکی برآمدات میں بھی بہتری آئی ہے۔ ہارس ٹریڈنگ کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ایک دوسرے کو برا بھلا کہنے والی پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان تحریک انصاف نے سینیٹ انتخابات کے دوران اتحاد بنایا۔