دکی کی مقامی کوئلہ کان میں گیس دھماکے سے 4کانکن جھلس کر زخمی

اتوار 29 اپریل 2018 23:20

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2018ء) دکی کی مقامی کوئلہ کان میں گیس دھماکے کے نتیجے میں 4کانکن جھلس کر زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

لیویز کے مطابق اتوار کو دکی کی مقامی کوئلہ کان میں کام کے دوران اچانک گیس بھرنے سے زوردار دھماکہ ہوا جس سے 4کانکن محمد قاسم محمد رفیق، عزیز اللہ اور نصراللہ جھلس کر شدیدزخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر ہسپتال پہنچادیا گیا۔

متعلقہ عنوان :