Live Updates

عمران خان بلا لے کر کرکٹ کھیلیں، عوام کی خدمت کرنا ان کے بس کی بات نہیں،مرادعلی شاہ

نواز شریف 4 سال تک وزیر اعظم رہے مگر ایک رات بھی کراچی میں گزارنا گنوارا نہیں سمجھا، سیاست کرنا صرف بھٹو خاندا ن کا کام ہے، پاکستان پیپلز پارٹی ضلع وسطی میں بھی کامیابی حاصل کرے گی، وفاق نے بجٹ میں کراچی کے لیے کوئی پیکیج نہیں دیا، وزیر اعلیٰ سندھ کا ٹنکی گرائونڈ میں جلسے کے دوران خطاب

اتوار 29 اپریل 2018 23:50

عمران خان بلا لے کر کرکٹ کھیلیں، عوام کی خدمت کرنا ان کے بس کی بات نہیں،مرادعلی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2018ء) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان بلا لے کر کرکٹ کھیلیں، عوام کی خدمت کرنا ان کے بس کی بات نہیں،نواز شریف 4 سال تک وزیر اعظم رہے مگر ایک رات بھی کراچی میں گزارنا گنوارا نہیں سمجھا، سیاست کرنا صرف بھٹو خاندا ن کا کام ہے، پاکستان پیپلز پارٹی ضلع وسطی میں بھی کامیابی حاصل کرے گی، وفاق نے بجٹ میں کراچی کے لیے کوئی پیکیج نہیں دیا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹنکی گرائونڈ میں جلسے کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ کراچی شہر میرے لیے بہت اہم ہے ،اس شہر میں میری پیدائش ہوئی ،مجھے اس شہر نے اچھی تعلیم دی اور میرے قائد چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بھی اسی شہر میں پیداہوئے،اس شہر سے ہماری محبت ، ہماری سچائی اور ہماری اونر شپ اٴْن سب سے کہیں زیادہ ہے جنہوں نے اس شہر کو یرغمال بنا کر لوٹا، 80 کی دہائی سے لے کر کراچی اور پورے ملک کے ساتھ ظلم ہوتارہا۔

(جاری ہے)

ضیاء الحق نے کراچی کے امن کو بڑا نقصان پہنچایا لیکن ہم نے کراچی کے امن کو دوبارہ بحال کیا اور بغیر خون بہائے شہر میں امن لائے۔ انہوں نے کہا کہ اس شہر میں ہمارا خون شامل ہے۔ سانحہ بلدیہ میں ملوث افراد کو معاف نہیں کرسکتے۔انہوں نے کہا کہ بھارت سے آئے لوگ کسی بھی شہر میں رہے وہ سندھی ہیں۔ ہمارے بڑے بوڑھے بھی سعودی سے آئے مگر انہوں نے خود کو سندھی کہلوایا۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن سے پہلے یہاں نئے وارث پیدا ہوگئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان بلا لے کر کرکٹ کھیلیں، عوام کی خدمت کرنا ان کے بس کی بات نہیں۔ مراد علی شاہ نے بجٹ کے حوالے سے کہا کہ وفاق نے کراچی کے لیے کوئی پیکیج نہیں دیا ،کراچی کو نام نہاد بجٹ دیا گیا اوربجٹ میں کراچی کو صرف 5 ارب روپے دیئے گئے جو کہ کراچی کا صرف دو مہینے کاخرچ ہے حالانکہ سندھ پاکستان کو چلانے والا صوبہ ہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے نواز شریف کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ نواز شریف 4 سال تک وزیر اعظم رہے مگر ایک رات بھی انہوں نے کراچی میں گزارنا گنوارا نہیں سمجھا۔ انہوں نے کہا کہ سیاست کرنا صرف بھٹو خاندا ن کا کام ہے۔ پاکستان پی پی پی ضلع وسطی میں بھی کامیابی حاصل کرے گی۔۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہم نے کہا تھا کہ پی ایس ایل کا فائل کراچی میں کرائیں اور کرایا۔

کراچی بلاول اور بلاول کراچی کا ہے۔وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ کراچی شہر تاریخی طورپر پٴْرامن ،سیاح و ثقافت، تعلیم اور خوشحالی کا مرکز تھا۔اس شہر کا دامن ہمیشہ وسیع رہا جو جہاں سے بھی آیا اس شہر نے اس کو اپنی آغوش میں جگہ دی۔اس شہر کی قسمت تب اٴْجڑی جب یہاں کے عوام نے دھوکے میں آکر ایک ایسی پارٹی کا انتخاب کیا جس نے قوم پرستی کے نام پر یہاں کے عوام کو یرغمال بنایا، مائوں کی گودیں اجاڑیں اور اٴْن کے سہاگ چھینے، بچوں کو یتیم بنایا اور اٴْن سے اٴْن کی تعلیم کازیور، اٴْن کے والدین کا سایہ چھین کر اٴْن کے ہاتھ میں بندوق تھما دی اور اس کے ذہن میں نفرت کا ایسا بیج بویا کہ چھوٹی عمر میں ہی بچوں کو نفرت کی راہ پر گامزن کردیا۔

تعلیم، کاروباری سرگرمیاں ، ثقافتی اٴْجالے سب کے سب تباہ ہوگئے۔ وزیر اعلی ٰسندھ نے کہا کہ کراچی کے عوام پر ایسے ایسے مظالم ڈھائے گئے جن کو سن کر شاید ہٹلر اور چنگیزی سوچ رکھنے والے بھی شرما جائیں۔انہوں نے کہا کہ عورتوں کی چھاتیاں کاٹی گئیں، مخالفین کو پکڑ پکڑ کر اٴْن کے جسم میں ڈرل مشین سے سوراخ کئے گئے، لوگوں کو قتل کرکے اٴْن کی لاشیں بند بوریوں میں سڑکوں پر پھینکی گئیں اور وکیلوں کو اٴْن کے چمیبر میں جلایا گیا، مزدوروں کو اٴْن کی فیکٹریوں کے اندر آگ لگا کر زندہ جلا دیا گیا۔

ا نتہائی گھنائونی سیاست شروع کی گئی ،کسی کو کچھ پتہ نہیں تھا کہ اٴْس کی زندگی کب اٴْس سے چھینی جائے گی ہر طرف چند ٹارگٹ کلر ، بھتہ خور، بسیں اور پٹرول پمپ جلانے والوں نے یہاں کے عوام کو غیر محفوظ کردیا تھا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے شہر کراچی کے عوام کے ساتھ وعدہ کیا تھا کہ ہم نہ صرف اس شہر کی رونقیں بحال کریں گے بلکہ یہاں کی درسگاہوں کو ، یہاں کے چوراہوں کو ،یہاں کے ثقافتی کوچوں کو اور کاروباری مراکز کو دہشتگردوں ، قانون شکنوں ، بھتہ خوروں اور ٹارگٹ کلروں سے آزاد کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ نے جس بٴْردباری سے شہر میں ٹارگیٹڈ آپریشن شروع کیا اٴْس کی مثال دنیا میں کہیں نہیں ملتی یہ ایسا آپریشن تھا کہ کسی معصوم کو ہاتھ بھی نہیں لگایا گیا اور نہ ہی کسی خاتون کی بے حرمتی کی گئی لیکن دہشتگرد وں کو ڈھونڈ ڈھونڈ کر چن چن کر کیفر کردار تک پہنچایاگیا۔انہوں نے کہا کہ آج یہ شہر اور اس شہر کے عوام ، اس شہر کی رونقیں ، اس شہر کے تعلیمی ادارے اور کاروبار کی ترقی آنکھوں سے دیکھ رہے ہیں۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ ہم نے دہشتگردی سے اس شہر کو پاک کرنے کے بعد اس شہر کی تعمیر نو شروع کی ، آج اس شہر کی اہم شاہراہیں عالمی معیار کے مطابق دوبارہ تعمیر کی گئی ہیں۔ اس شہر میں انڈر پاسس، فلائی اوورز،نالے اور نکاسی کا نظام اور پانی کا نظام دوبارہ تعمیر کیاجارہاہے اور اگلے مہینے کی آخر تک بڑے بڑے اہم کام مکمل ہوجائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے بچوں کے واحد انٹرٹینمنٹ والی جگہ چڑیا گھر کو از سرِ نوتعمیر کررہے ہیں تاکہ یہاں کے بچے یا فیملیز وہاں جاکر لطف اندوز ہو سکیں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ کراچی کے عوام باشعور ہیں، تعلیم یافتہ ہیں اور اچھے طریقے سے سمجھتے ہیں کہ کون اٴْن کے ساتھ ہے اور مشکل کے وقت میں کون ان کاساتھ دے گا اور سب سے بڑی بات اس شہر کو اونر شپ کس نے دی ہے، یہ صرف پاکستان پیپلزپارٹی ہے جس نے کراچی کے عوام کو نہ صرف یرغمالیوں سے نجات دلائی بلکہ مائوں اور بہنوں کے آنسوں بھی پہنچیں۔انہوں نے کہا کہ آج ہم اپنی قیادت کے ساتھ آپ کے یہاں یہ بتانے آئے ہیں کہ نقالوں سے ہوشیار رہیں اور ہماریہاتھ مضبوط کریں تاکہ ہم اس شہر کو کوئی پیرس، کوئی نیویارک، کوئی سوئٹزرلینڈ نہیں بلکہ اس کی اصل شناخت روشنیوں کا شہر ، تعلیم کا گہوارہ ، ثقافت کا کوچہ اور امن کا گہوارہ بنا سکیں۔#
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات