ژوب،آئی جی فرنٹیئر کور بلوچستان میجر جنرل ندیم انجم کی ہدایت پر کنوکئی ،لاڑی اور قمرالدین کاریز میں تین روزہ فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا

جس میں 1376مریضوں کا معائنہ اور مفت ادویات تقسیم کی گئی کیمپ میںالٹراساونٖڈ ،لیب ٹیسٹ،مائنر اوٹی اور دیگر طبی سہولیات کو مد نظر رکھتے ہوئے فراہم کی گئی

اتوار 29 اپریل 2018 23:50

ژوب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2018ء) انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور بلوچستان میجر جنرل ندیم انجم کی ہدایت پرکوئٹہ فرنٹیئر کور ژوب ملیشاء کے زیر اہتمام کنوکئی ،لاڑی اور قمرالدین کاریز میں تین روزہ فری میڈیکل کیمپ لگایا گیاجس میں 1376مریضوں کا معائنہ اور مفت ادویات تقسیم کی گئی کیمپ میںالٹراساونٖڈ ،لیب ٹیسٹ،مائنر اوٹی اور دیگر طبی سہولیات کو مد نظر رکھتے ہوئے فراہم کی گئی کیمپ میں پرکیٹس ڈاکٹر حماد قیوم،صوبیدار میڈیکل jcoمحمد زاہد ایل ایچ وی ارشاد ظفر اور سٹاف نے حصہ لیا اس موقع پر کمانڈنٹ ژوب ملیشاء ریحان ستی کے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ا یف سی ملکی سرحدات کی حفاظت کے ساتھ ساتھ دور دراز علاقوں میں فری میڈیکل کیمپ لگا کر لوگوں کے مشکلات میں کمی گئی ہے علاقے کے لوگوں نے فرنٹیئر کور بلوچستان کی جانب سے انسانیت کی خدمت کے جذبے کو سراہا اور طبی کیمپ میں فراہم کی جانیوالی سہولیات کی تعریف کی ۔

متعلقہ عنوان :