سعودی عرب ، جدہ کے مشہور شاپنگ مال میں آتشزدگی ،متعدد افراد جھلس گئے

Sadia Abbas سعدیہ عباس پیر 30 اپریل 2018 09:24

سعودی عرب ، جدہ کے مشہور شاپنگ مال میں آتشزدگی ،متعدد افراد جھلس گئے
جدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 اپریل2018ء) سعودی عرب کے شہر جدہ کے مشہورومعروف شاپنگ مال میں گزشتہ روزآگ بھڑک اٹھی ۔ مزید تفصیلات کے مطابق مغربی جدہ میں الحمراء محلے کا حمادہ تجارتی مرکز آگ لگنے سے مکمل طور پر تباہ ہوگیا ہے ۔ تاہم گورنریٹ نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ 80 فیصد آگ پر قابو پالیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

مقامی ذرائع الوطن اخبار سے حاصل ہونے والی معلومات کے مطابق آگ لگنے سے4 افراد معمولی طور پر پر زخمی ہو گئے ہیں ۔

زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور اُنکی حالت اب خطرے سے باہر ہے ۔ الوطن اخبار نے مزید بتایا ہے کہ جائے حادثہ سے ایک شخص لاپتہ پے جسکی تلاش ابھی تک جاری ہے ۔ مال میں لگنے والی آگ اتنی شدید تھی کہ فائر فائیٹرز کی 19 گاڑیوں نے آگ بجانے میں مدد کی ۔