تبدیلی آگئی۔۔۔مینار پاکستان کا جلسہ ختم ہوتے ہی پی ٹی آئی کارکنان کا ایسا اقدام کے ہر کوئی تعریف کرنے پر مجبور

مینار پاکستان پر جلسہ ختم ہوتے ہی پی ٹی آئی کارکنان نے اپنی مدد آپ کے تحت گراؤنڈ کی صفائی کرنا شروع کر دی

Muqadas Farooq مقدس فاروق اعوان پیر اپریل 11:17

تبدیلی آگئی۔۔۔مینار پاکستان کا جلسہ ختم ہوتے ہی  پی ٹی آئی کارکنان ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30 اپریل 2018ء) پی ٹی آئی کے کارکنان نے پی ٹی آئی کا جلسہ ختم ہوتے ہی اپنی مدد آپ کے تحت مینار پاکستان گراؤنڈ کی صفائی شروع کر دی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تحریک انصاف نے مینار پاکستان پر بھر پور سیاسی پاور شو کا مظاہرہ کیا۔جلسے سے پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے خطاب کیا اور اپنا 11 نکاتی ایجنڈا پیش کیا۔

(جاری ہے)

سیکیورٹی زرائع کے مطابق گزشتہ روز پی ٹی آئی کے جلسے میں 1 لاکھ افراد نے شرکت کی۔عام طور پر جلسہ ختم ہوتے ہی جلسہ گاہ میں بد نظمی کی صورتحال دیکھنے میں آتی ہے۔تاہم اب ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پی ٹی آئی کے کارکنان نے پی ٹی آئی کا جلسہ ختم ہوتے ہی اپنی مدد آپ کے تحت گراؤنڈ کی صفائی شروع کر دی۔ویڈیو ملاحظہ کیجئے: