مینار پاکستان جلسہ میں ڈاکومینٹری دیکھتے ہوئے کئی خواتین اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں

Muqadas Farooq مقدس فاروق اعوان پیر اپریل 11:25

مینار پاکستان جلسہ میں  ڈاکومینٹری دیکھتے ہوئے کئی خواتین اپنے جذبات ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30 اپریل 2018ء)  پی ٹی آئی کے جلسے میں چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زندگی پر چلنے والی ڈاکومینٹری دیکھتے ہوئے کئی خواتین اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور ان کی آنکھوں میں آنسو آ گئے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف نے مینار پاکستان پر جلسہ کر کے سیاسی پاور شو کا مظاہرہ کیا۔

(جاری ہے)

جلسہ میں دو نہیں ایک پاکستان کے نعرے بھی لگائے گئے۔۔جلسہ گاہ میں پی ٹی آئی کارکنان کا جوش و خروش دیدنی تھا۔لیکن اسی جلسے میں کچھ جذباتی مناظر بھی دیکھنے کو ملے۔ مینار پاکستا ن پر پی ٹی آئی کے جلسے کے دوران عمران خان کی زندگی پر چلنے والی ڈاکومینٹری دیکھتے ہوئے کئی خواتین اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور ان کی آنکھوں میں آنسو آ گئے۔یہ جذباتی مناظر آپ بھی ویڈیو میں ملاحظہ کیجئے: