Live Updates

معروف صحافی بھی عمران کی تقریر کی تعریف کرنے پر مجبور ہو گئے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 30 اپریل 2018 11:39

معروف صحافی بھی عمران کی تقریر کی تعریف کرنے پر مجبور ہو گئے
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30 اپریل 2018ء) معروف صحافی محمد مالک بھی عمران کی تقریر کی تعریف کرنے پر مجبور ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزپاکستان تحریک انصاف نے مینار پاکستان پر جلسہ کر کے سیاسی پاور شو کا مظاہرہ کیا۔ جلسہ میں دو نہیں ایک پاکستان کے نعرے بھی لگائے گئے۔۔جلسہ گاہ میں پی ٹی آئی کارکنان کا جوش و خروش دیدنی تھا۔جلسہ گاہ میں شرکاء کی تعداد کے حوالےسے بھی محتلف قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے گزشتہ روز ہونے والے جلسے میں 1 لاکھ شرکاء تھے۔

(جاری ہے)

اسی پر تبصرہ کرتے ہوئے معروف صحافی محمد مالک کا کہنا تھا کہ یہ جلسہ کسی طور پر بھی اکتوبر 2011ء کے جلسے سے چھوٹا نہیں تھا۔اور لوگوں کی ایک بہت بڑی تعداد نے اس جلسے میں شرکت کی۔محمد مالک کا کہنا تھا کہ سب سے اہم چیز یہ ہے کہ آج عمران خان نے بہت زبردست تقریر کی ہے۔

اور جس طرح 2011میں عمران خان کے اندر ایک جذبہ دیکھا تھا۔وہی جذبہ آج بھی عمران خان کے اندر نظر آتا ہے۔عمران خان نے اپنی تقریر میں شریف براداران پر تنقید کی بجائے کچھ خاص پوائنٹس پر زور دیا۔جس سے لگتا ہے کہ تحریک انصاف نے صحیح معنوں میں عام انتخابات کے لیے الیکشن مہم کا آغاز کر دیا ہے۔مزید کیا کہا ویڈیو ملاحظہ کیجئے:
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات