پورا دن شوہر کے ساتھ ڈراموں میں کام کرنے کے بعد ان سے ملنے کی خوشی محسوس نہیں ہوگی، سنجیدہ شیخ

پیر 30 اپریل 2018 11:55

پورا دن شوہر کے ساتھ ڈراموں میں کام کرنے کے بعد ان سے ملنے کی خوشی محسوس ..
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2018ء) بھارتی مسلمان ٹی وی و فلم اداکارہ سنجیدہ شیخ نے کہا ہے کہ ٹی وی ڈراموں میں شوہر عامر علی کے ساتھ کام کرنے میں کچھ نیا محسوس نہیں ہو گا اور پورا دن کام کرنے کے بعد ایک دوسرے سے ملنے کی خوشی بھی نہیں ملے گی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق مسلمان ٹی وی و فلم اداکارہ سنجیدہ شیخ نے کہا ہے کہ انہیں اپنے شوہر عامر علی کے ساتھ ڈراموں کی عکسبندی میں رشتے میں کچھ بھی نیا نظر نہیں آئے گاکیونکہ ہم دونوں ایک دوسرے کے بہت عادی ہیں اور دن میں 12سے 14گھنٹے کام کرنے کے بعد ایک دوسرے سے ملنے کی خوشی محسوس نہیں ہو گی اس لئے وہ اپنے شوہر کے ساتھ کسی ڈرامے میںکام نہیں کرتیں لیکن گلوکار سوہم نائیک کے گانے ’’اجنبی‘‘ کے میوزک وڈیو میں عامر علی کے ساتھ کام کرنا میرے لئے بے حد خوشی کا باعث ہے۔

متعلقہ عنوان :