ماں کی حیثیت سے اکثر مختلف فرائض میں توازن قائم کرنے کی کوشش کرنا پڑتی ہے، ہلیری ڈف

پیر 30 اپریل 2018 11:50

ماں کی حیثیت سے اکثر مختلف فرائض میں توازن قائم کرنے کی کوشش کرنا پڑتی ..
لاس اینجلس۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2018ء) ہالی وڈ اداکارہ ہلیری ڈف نے کہا ہے کہ وہ ایک ماں ہیں اور ان کا بیٹا ان کی پہلی ترجیح ہے اور ماں ہونے کی حیثیت سے اکثر اوقات اپنے کام، بیٹے اور خود کووقت دینے میں توازن قائم کرنے کی کوشش کرتی ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ ہلیری ڈف نے کہا ہے کہ میں ایک ماں بھی ہوں اورمیرا بیٹا میری پہلی ترجیح ہے اور ماں ہونے کی حیثیت سے اکثر اوقات اپنے کام، بیٹے اور خود کووقت دینے میں توازن قائم کرنے کی کوشش کرتی ہوں، اب میںکام کے حوالے سے فیصلے لینے میں بہت سوچتی ہوں کہ یہ کام کروں یا نہ کروں، کیا اپنے بچے کو اتنا وقت دے رہی ہوں جو اسے چاہیئے اور اس کے لئے میں جو بہتر ہو سکتا ہے وہ کرتی ہوں لیکن ہمیشہ توازن قائم نہیں کر سکتی کیونکہ کچھ دن ایسے ہوتے ہیں جو عام دنوں کی نسبت بیت زیادہ مصروفیت میں گزرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :